اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے کارروائی ،کرپشن میں ملوث محکمہ انہار کے ایس ڈی او اور 2 سب انجینئرز گرفتار

ہفتہ 19 اپریل 2025 14:33

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے کارروائی کرکے کرپشن میں ملوث محکمہ انہار کے ایس ڈی او اور 2 سب انجینئرز کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے فوکل پرسن اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان شمشیر خان گورمانی نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان ریجن کی ہدایت پر ضلع مظفر گڑھ میں کارروائی عمل میں لائی گئی اور مقدمہ نمبر 20/2023 تھانہ اینٹی کرپشن ضلع مظفر گڑھ کے سرکل افسر محمد رمضان معہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ایریگیشن کوٹ ادو کے نامزد ملزمان محمد اجمل رضا ایس ڈی او کوٹ ادو،مظہر حسین شاہ سب انجینیر اور توقیر رضا سب انجینیر محکمہ ایریگیشن کوٹ ادو کو حسب ضابطہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملزمان نے آپس میں ملی بھگت کر کے سولر ٹیوب ویل کا سامان فروخت کر کے سر کار کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ملزمان کے خلاف جوڈیشل ایکشن منظور ہو چکا ہے۔ مزید برآں ملزمان متذکرہ بالا کو پیش عدالت کیا جائے گا ۔ اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان میں بلا تفریق کرپشن کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ، کوئی بھی سرکاری افسر اور اہلکار اگر کرپشن کریگا تو اس کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔