امریکی ویزوں کی منسوخی کے شکار طلبا میں تقریبا 50 فیصد بھارتی شامل

معمولی وجوہات کو بہانہ بنا کر امریکا سے بھارتیوں کا نکالا جانے لگا،غیرملکی میڈیا

ہفتہ 19 اپریل 2025 15:51

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)امریکن امیگریشن لائرز ایسوسی ایشن کی ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی طلبہ کے ویزوں کی منسوخی میں سب سے زیادہ بھارتی طلبا متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ اے آئی ایل اے کی 17 اپریل کو جاری کردہ پالیسی بریف کے مطابق، اب تک 327 کیسز ایسے سامنے آئے ہیں جن میں طلبا کے ویزے منسوخ کیے گئے یا ان کے SEVIS (اسٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر انفارمیشن سسٹم) ریکارڈ بند کر دیے گئے۔

یہ معلومات متاثرہ طلبا، وکلا اور یونیورسٹی ملازمین کی رپورٹوں کی بنیاد پر جمع کی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان کیسز میں تقریبا 50 فیصد طلبا بھارتی ہیں، جب کہ 14 فیصد چینی طلبہ متاثر ہوئے۔ دیگر متاثرہ ممالک میں جنوبی کوریا، نیپال اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔