وزیرخارجہ اسحاق ڈارکی افغانستان کے عبوری وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

ہفتہ 19 اپریل 2025 16:58

وزیرخارجہ اسحاق ڈارکی افغانستان کے عبوری وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے افغانستان کے عبوری وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا سلامتی، تجارت، ٹرانزٹ تعاون اور عوامی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مذید مضبوط کرنے کیلئےاعلی سطح تبادلوں کی اہمیت کے حوالے سے عزم کا اعادہ کیا گیا۔