ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر رائیونڈ میں گرینڈ آپریشن ،2بیکری پاپڑ یونٹس کی پروڈکشن بند ،2لاکھ جرمانہ عائد

ہفتہ 19 اپریل 2025 17:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ڈائریکٹر آپریشنز نے رائیونڈ میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 2بیکری پاپڑ یونٹس کی پروڈکشن بند ،2لاکھ جرمانہ عائد کر دیا جبکہ 6ہزار کلو ناقص پاپڑ، 2500کلو مضر صحت نمکو، 200لیٹر فلیور، 350کلو پیٹیز اور رنگ تلف کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ ناقص انتظامات اور قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کی گئی، ناقص فلیور سے بیکری کنفیکشنری اشیا تیار کی جارہی تھی، ممنوعہ مضر صحت رنگ لگا کر بچوں کے پسندیدہ پاپڑ تیار کیے گئے تھے، یونٹ میں موجود ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے، پروسیسنگ ایریا میں بدبودار ماحول، دیواروں پر جالے، ٹوٹے فرش پائے گئے، گندے سٹوریج ایریا میں تیار اور خام مال موجود پایا گیا، یونٹس سے خام اور تیار مال برآمد کر کے تلف کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، پنجاب میں خوراک کا کاروبار کرنے کے لیے متعین کردہ قوانین پر عملدرآمد لازم ہے،شہری پنجاب فوڈ اتھارٹی سے منظور شدہ اشیا استعمال کریں؛ شکایت کی صورت میں 1223پر اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :