چین میں پندرہویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز

فلموں کی تعداد میں پچھلے سال کے مقابلے میں 18.9فیصد اضافہ ،فیسٹول کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ

ہفتہ 19 اپریل 2025 17:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن کی رہنمائی اور چائنا میڈیا گروپ اور بیجنگ میونسپل پیپلز گورنمنٹ کی میزبانی میں پندرہویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغازہوگیا، بیجنگ میں یان چھی جھیل انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور بیجنگ میونسپل پارٹی کمیٹی کے سکریٹری ین لی نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

بیجنگ میونسپل پارٹی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے رکن،پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے وزیر اور پندرہویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ایگزیکٹو وائس چیئرمین سن جون من نے فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ ٹیکنالوجی کی حامل نئی معیاری فلمیں، تنوع میں ہم آہنگی کا مظہرکی تھیم کے ساتھ ، اس سال ٹیمپل آف ہیون ایوارڈ کیلئے 103ممالک اور خطوں سے مجموعی طور پر 1794فلموں کے درمیان مقابلہ ہے ۔فلموں کی تعداد میں پچھلے سال کے مقابلے میں 18.9فیصد اضافہ ہوا ہے جو اس فیسٹول کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے ۔

متعلقہ عنوان :