پنجاب سیڈ کارپوریشن سے مستعفی ملازم کو واجبات کی ادائیگی

ہفتہ 19 اپریل 2025 17:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء) پنجاب سیڈ کارپوریشن، رحیم یار خان سنٹر سے مستعفی ہونے والے ملازم نوید احمد طاہر کے واجبات ادا کر دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب سیڈ کارپوریشن کا ملازم نوید احمد طاہر مورخہ 14نومبر 2024ء کو اپنی ملازمت سے مستعفی ہو گیا تھا۔ منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے سخت نوٹس لیتے ہوئے احکامات جاری کئے کہ ریٹائرڈ و ملازمت چھوڑ جانے والے ملازمین کے واجبات فوری طور پر ادا کیے جائیں۔

(جاری ہے)

جس پر ڈائریکٹر فنانس و سیکرٹری فنڈز نے ضروری کاروائی کرتے ہوئے دستاویزات کی پڑتال کے بعد مستعفی ملازم نوید احمد طاہر کے واجبات کے چیک ادا کر دیئے۔ ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ریٹائرڈ ملازمین نے محکمہ کی ترقی و کامرانی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور تمام ریٹائرڈ ملازمین کی محکمہ کے لیے خدمات کو سراہتا ہوں۔ انہوں نے تمام ملازمین کو محنت اور لگن سے کام کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملازم کی حق تلفی نہیں کی جائے گی۔ جس پر سابق ملازم نے منیجنگ ڈائریکٹر علی ارشد رانا کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :