شہر اور گردونوا ح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

ہفتہ 19 اپریل 2025 19:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2025ء)شہر اور گردونوا ح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، 100سے زائد مقا ما ت پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات ، نقدی، قیمتی سامان ،موبائل فونز چھین کر لے گئے، درجنوں شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا ،آن لائن کے مطا بق چناب کلب چوک کے قریب علی رضا سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، طارق آباد کے بلال سے نقدی و فون، الائیڈ ہسپتال کے قریب جنید اقبال سی14ہزار و فون، کارخانہ بازار کے عاقب کے رکشہ سے کپڑے کی گانٹھ چوری، ہلال احمر چوک کے قریب اشفاق حسین سے دو لاکھ و فون، شاداب موڑ کے قریب ارفع ناز سے اڑھائی لاکھ روپے، رشید آباد کے رضوان سے نقدی و فون، آبشار چوک کے قریب ابو بکر سے سوا لاکھ لوٹ لیے، طارق آباد کے قریب ندیم عباس سے 12ہزار وفون، کینال روڈ کامرس کالج کے قریب ارسلان عارف سے 15ہزار و فون، 208 ر ب کے قریب احسن سے 26ہزار و فون، گٹ والا کے قریب اشرف سے 8ہزار و فون، میڈیا کام پلازہ کے باہر اویس سے نقدی و فون، نور پور کے قریب سعد الرحمن سے پرس، نشاط آباد کے اسامہ سے جھپٹا مار کر فون، منصور آباد کے طیب سے نقدی و فون، چونا بھٹیاں کے قریب عاصم سے نقدی و فون، کینال روڈ پر شاہد سے 10ہزار و فون، نشاط آباد روڈ پر اویس سے نقدی وفون، 47ج ب کے فیصل سے جھپٹا مار کر فون،24ر ب کے شیرون مسیح سے پرس،100ج ب کے حماد حسن سے 15ہزار و فون،7ج ب کے عمر افتخار سے 8ہزار و فون، امتیاز مارٹ کے باہر فراز علی سے جھپٹا مار کر فون، 201ر ب کے عثمان کے گھر سے 2بکرے،126ر ب کے امتیاز سی31ہزار، طلائی انگوٹھی، ستارہ کالونی کے عرفان سے 1ہزار و فون، مین روڈ سمن آباد سے عظیم سے نقدی و فون، 58ج ب کے رانا ارسلان کی دکان سے 25ہزار ، سامان چوری،30ج ب کے سلطان سے سوا تین لاکھ و فون، 252ر ب کے سرور کے ڈیرہ سے مویشی،ماڈل بازار کے ریحان سی10لاکھ روپے و فون،275ج ب کے اقبال سی2ہزار و فون، 38ج ب کے ضیغم سی30ہزار و فون، 27ر ب کے عرفان حیدر کی شاپ سے بیٹریاں چوری، جواد ٹائون کے قریب عزیز سے نقدی و فون، نور پورہ کے قریب اعجازسے 10ہزار و فون، یونس ٹائون سے عمر کے گھر کا صفایا کر دیا‘ 209ر ب کے شیراز علی سی30ہزار وفون، 215ر ب کے طارق محمود سے نقدی و فون، سفینہ پارک کے قریب حافظ نوید سے 25ہزار،98گ ب کے اجمل کے گھر کے مویشی،30گ ب کے سرفراز علی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی وفون، 280گ ب کے ندیم کے گھر سے ساڑھے پانچ لاکھ کے زیورات نقدی لوٹ لی، جھنگ روڈ پر راشد علی سے سوا دو لاکھ لوٹ لیے، 73ج ب کے عظیم سے نقدی و فون، 193ر ب کے عبدالسلام سے 17ہزار وفون، 261ر ب کے قریب امجد سے جھپٹا مار کر فون،99ر ب کے اشفاق سے موٹر سائیکل، 61ج ب کے آصف سے نقدی وفون، 266ر ب کے گلزار کی اہلیہ سے زیورات چھین لیے، 423گ ب کے ذوالفقار کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی،598گ ب کے شمشیر کے ڈیرہ سے قیمتی گھوڑا چور لے گئے، 544گ ب کے جاوید سی35ہزار و فون، 463گ ب کے جنید کی حویلی سے مویشی، 192گ ب کے عبدالحمید سی25ہزار و فون،46گ ب کے ذوالفقار علی سی10ہزار وفون چھین لیا‘ دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا، پولیس تلاش کے باوجود ملزمان کو پکڑ نہ سکی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں امین پور بازار سے احمد ریاض، فیصل ٹائون کے حسنین،انصاری پارک سے بابر خان، نادر فلائنگ کوچ اڈا سے علی حیدر، ڈیرہ سائیں قبرستان سے اسد، چین ون روڈ پر جواد، مدینہ پارک سے علی ،204چک کے سید شوکت علی، مائی دی جھگی کے آصف جاوید، بھائی والا کے شاہد، نگینہ بیکری سے حسن، مظفر کالونی کے شیراز،31ج ب کے راشد علی، 235ر ب کے فیضان،لال مل چوک سے عمیر، سر سید ٹائون کے ریاض، رفاہ یونیورسٹی سے سید علی شاہ ،214ر ب کے ساون علی،126ر ب کے شاہد ، سوشل سیکورٹی ہسپتال سے ناہید عالم، جڑانوالہ کے محسن عمیر،398گ ب کے امیر قادر،477گ ب کے افضل ، دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔