نوشہرہ، رسالپور انجمن تاجران کی حلف برداری، مشیر داخلہ پرویز خٹک نے انجمن تاجران کی نومنتخب کابینہ سے حلف لیا

ہفتہ 19 اپریل 2025 22:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) نوشہرہ رسالپور انجمن تاجران کی حلف برداری کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں مشیر داخلہ پرویز خٹک نے انجمن تاجران کی نومنتخب کابینہ سے حلف لے لیا۔تقریب میں صدر انجمن تاجران رسالپور محمد اسلام نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ رسالپور میں بجلی لوڈشیڈنگ سے عوام اور تاجر برادری شدید مشکلات سے دوچار ہے۔

رسالپور فیڈر پر جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سدباب کیا جائے۔ تقریب میں مشیر داخلہ پرویز خٹک نے انجمن تاجران کی نومنتخب کابینہ صدر انجمن تاجران رسالپور محمد اسلام، سینئر نائب صدر ذاکر محمد، جنرل سکرٹری امجد علی، نائب صدر ابرار حسین، نائب صدر دوم صفدرخان، ڈپٹی جنرل سکرٹری واجد خان، جوائنٹ سکرٹری زاہد اللہ سرور، ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری فداخان آفریدی، فنانس سیکرٹری واجد علی، انفارمیشن سیکرٹری آب حیات خان، پرسنل سیکرٹری کلیم اللہ، کوآرڈینیٹر سیکرٹری عرفان خان، آفس سیکرٹری فاروق خان، لیگل ایڈوائزر موسی خان ایڈوکیٹ اور پریس سیکرٹری محمد ناصر سے حلف لے لیا،اس موقع پر مشیر داخلہ پرویز خٹک نے کہا کہ انجمن تاجران اتحاد و اتفاق قائم کریں اور رسالپور صدر بازار کے مسائل کے حل کرنے پر توجہ مذکور کریں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انجمن تاجران رسالپور کی پوری کابینہ نے عہد کیا کہ ہم انجمن تاجران کے فلاح و بہبود اور ان کی خوشحالی کےلیے کسی قربانی سے دریع نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :