پارلیمانی سیکرٹری برائے فشریز حاجی برکت رند کی کاوشوں سے انٹر کالج مند کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت

ہفتہ 19 اپریل 2025 20:15

Oتربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2025ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے فشریز حاجی برکت رند کی کاوشوں سے انٹر کالج مند کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت اس سلسلے میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے فشریز، حاجی برکت رند کی مخلصانہ کوششوں کے نتیجے میں طویل عرصے سے غیر فعال انٹر کالج مند کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

کالج کے لیے پرنسپل، نائب قاصد اور چوکیدار کی تقرری عمل میں آ چکی ہے، جبکہ تدریسی سرگرمیوں کا جلد آغاز متوقع ہے محکمہ تعلیم بلوچستان کے اعلی حکام سے مسلسل رابطوں کے بعد گورنمنٹ عطا شاد ڈگری کالج تربت کے سینئر لیکچرر جناب نجیب گل کو پرنسپل تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید عملے کی تعیناتی کے لیے بھی باضابطہ سفارشات پیش کی جا چکی ہیں۔حاجی برکت رند نے کہا ہے کہ تمام تقرریاں مکمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی تاکہ ادارے کا معیار بلند ہو۔ عوامی حلقوں نے ان کے اس اقدام کو تعلیمی ترقی کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :