اسسٹنٹ کمشنر خان پور ڈاکٹر تزئین ظفر کی بازاروں کی انسپکشن، ناقص صفائی پر ہوٹلز، سبزی و فروٹ شاپس پر جرمانے عائد کئے

ہفتہ 19 اپریل 2025 21:30

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) اسسٹنٹ کمشنر خان پور ڈاکٹر تزئین ظفر نے خان پور میں بازاروں کی انسپکشن کی جہاں مختلف ہوٹلز، سبزی و فروٹ شاپس اور دکانوں کی انسپکشن کی۔

(جاری ہے)

دوران چیکنگ سیفٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے، متعین کردہ نرخ کی خلاف ورزی، پرائس لسٹس نہ آویزاں کرنے اور صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر قانونی کاروائی عمل میں لائی۔ انہوں نے بیشتر دکانداروں کو وارننگ سمیت جرمانہ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاءضروریہ فروخت کی جائیں، زائد قیمت پر اشیاءضروریہ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :