Live Updates

رہنماء پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے بیک ڈور مذاکرات اور ڈیل کی تصدیق کردی

دو شرائط ہیں ،پہلی شرط بانی پی ٹی آئی خاموش رہیں اور دوسری سوشل میڈیا کو لگام دیں، اگرکسی نے کوئی واردات نہ ڈالی تو 45دن میں عمران خان کی رہائی ممکن ہوجائے گی۔ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا دعویٰ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 اپریل 2025 22:36

رہنماء پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے بیک ڈور مذاکرات اور ڈیل کی تصدیق کردی
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 19 اپریل 2025ء ) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بیک ڈور مذاکرات اور ڈیل کی تصدیق کردی ہے۔انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو شرائط ہیں ،پہلی شرط بانی پی ٹی آئی خاموش رہیں اور دوسری سوشل میڈیا کو لگام دیں، بانی پی ٹی آئی کو 60دن سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے اور چپ رہنے کا کہا گیا ، کہ کوئی ایسا بیان نہ دیا جائے جس سے مذاکرات میں کوئی رکاوٹ آئے۔

بانی پی ٹی آئی 45دن میں رہا ہوسکتے ہیں اور عمران خان جون میں باہر آسکتے ہیں، 15دن گزر گئے ہیں صرف 45دن رہ گئے ہیں، کسی نے اگر کوئی وزردات نہ ڈالی تو 45دن میں عمران خان کی رہائی ممکن ہوجائے گی۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہونے کا بیانیہ علیمہ خانم نے متعارف کروایا،یوٹیوبرحیدر مہدی نے اسی شخصیت کے کہنے پر میرے خلاف وی لاگ کیا، میں علیمہ خان کا بہت احترام کرتا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 8 فروری 2024 تک میں پی ٹی آئی کا ہیرو تھا اور میرے نام کی جے جے کار ہورہی تھی، اس کے بعد الیکشن ہوگئے اور میں فارغ ہوگیا، الیکشن کے فوری بعد جب یہ سیاسی قیادت باہر آئی تو میں نے عمران خان کے ساتھ ملاقاتیں شروع کروائیں، جو ان کی پہلی ملاقات ہوئی ، پہلی ملاقات میں ہی عمران خان کے سامنے میرے خلاف شکایات کا پنڈورا باکس کھول دیا گیا۔

پہلی بار لب کشائی کررہا ہوں ، میرے خلاف ایک منصوبہ بندی کے تحت کچھ لوگوں نے اندر اور کچھ لوگوں نے باہر کردار ادا کیا۔ سب سے پہلے ایک شخص حیدر مہدی تھا ، جو باہر بیٹھا ہے ، ایک غدار ہے اور ایک کورٹ مارشل ہوا پڑا شخص ہے، پہلے ٹیکسی چلاتا تھا اب یوٹیوب، اس نے میرے خلاف یوٹیوب پر وی لاگ کیا، یہ وی لاگ ایسی شخصیت کی ایماء پر کیا گیا جس کا میں بہت احترام کرتا تھا۔

مجھ پر اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہونے کا بیانیہ علیمہ خانم نے متعارف کروایا، اور اس کو ہوا دی کہ میں اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہوں۔یہ بہت سارے میڈیا پرسنز اور یوٹیوبرز کو بلاکر میرے خلاف کان بھرتی تھی، وجہ یہ تھی میں نے علیمہ خانم یا بشریٰ بی بی کے گروپس میں کسی ایک کو جوائن کرنا تھا۔ امریکا سے مالی امداد اور سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنا علیمہ خانم کی ذمہ داری ہے۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات