وزیر مملکت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر سے معاون فائونڈیشن کی قیادت کی ملاقات

اتوار 20 اپریل 2025 00:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) معاون فائونڈیشن کے چیئرمین ایڈمرل (ر) محمد آصف سندیلہ اور بورڈ کے اراکین نے وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر سے ملاقات کی اور ملک بھر میں سرکاری تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کو بہتر بنانے کے لیے فائونڈیشن کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ہفتہ کو ایک پریس ریلیز کے مطابق ایڈمرل (ر) محمد آصف سندیلہ نے اجلاس میں فائونڈیشن کے مشن پر روشنی ڈالی، جس کا مقصد خاص طور پر دیہی علاقوں میں سرکاری اسکولوں کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

(جاری ہے)

2014 میں قائم ہونے والی معاون فانڈیشن نے اب تک ملک بھر میں 286 اسکولز کو اپنایا ہے، جس سے 43,000 سے زائد طلبہ مستفید ہوئے ہیں اور 2,200 سے زیادہ اساتذہ کو تربیت دی گئی ہے۔ فائونڈیشن کے اقدامات میں انفراسٹرکچر کی بہتری، اساتذہ کی تربیت، اور ڈیجیٹل تعلیمی آلات کا استعمال شامل ہیں۔ اسلام آباد میں معاون فائونڈیشن نے وفاقی نظامت تعلیمات کے اشتراک سے علی پور فراش یونین کونسل کے 12 اسکولز کا انتظام کیا ہے، جبکہ ترنول یونین کونسل میں مزید 10 اسکولز کو اپنانے کا منصوبہ ہے۔ وزیر مملکت وجیہہ قمر نے معاون فائونڈیشن کے تعلیمی شعبے میں کردار کو سراہا اور مستقبل کے منصوبوں میں تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :