27اپریل کی اسرائیل مردہ باد کانفرنس فقید المثال ہو گی‘ بلا ل احمد میر

مینار پاکستان پر مو لانا فضل الرحمن تاریخی خطاب کرکے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کر یں گے

اتوار 20 اپریل 2025 12:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)جمعیت علمائے اسلام (ف)ضلع لاہور کے امیر بلا ل احمد میر نے کہاہے کہ 27اپریل کی اسرائیل مردہ باد کانفرنس فقید المثال ہو گی،فلسطین کا بچہ بچہ اسرائیلی ظلم کے سامنے ڈ ٹ کر کھڑا ہے آ خر اسلامی ممالک کا ضمیر کب جا گے گا ،مینار پاکستان پر مو لانا فضل الرحمن تاریخی خطاب کرکے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کر یں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں اپنے ڈیرے پر عید ملن پار ٹی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیااس مو قع پر محمد افضل خان، مولانا عبد الودود شاہد، قاری منظور الحسن چترالی،حا فظ محمد شفیق، حا فظ محمد عا مر صد یقی،عثمان خان،مفتی عبد الحفیظ، نعمت اللہ خان سمیت دیگر رہنمابھی موجود تھے ۔ انہو ں نے کہاکہ ہم قا ئد جمعیت کے حکم کے مطا بق 27اپر یل کو مینار پاکستان پر اپنی بھر پور موجود گی کااظہا رکریں گے ان شا ء مینار پاکستان پر ہو نے والی اسرائیل مردہ باد کانفرنس کفر کے ایوانوں میں زلزلہ بر پا کر دے گی۔