باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں درجنوں بکریاں ہلاک

جنگل میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں دو شہری زخمی بھی ہوئے، حالت خطرے سے باہر

اتوار 20 اپریل 2025 12:15

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں بکریاں ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق باجوڑکے علاقے کگہ منڑو جنگل میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد زخمی درجنوں بکریاں مرگئیں۔باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ منڑو جنگل سرکی میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کی شناخت بھادر ولد ملک سعید اور صدام ولد ولی سعید کے ناموں سے ہوئی۔مقامی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں بکریاں مرگئیں، زخمیوں کو ہیڈ کواٹر اسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد بکریاں چرانے کا کام کرتے ہیں اور وہ ریوڑ لے کر نکلے ہوئے تھے کہ اس دوران آسمانی بجلی گرنے کا حادثہ پیش آیا۔