وزیراعلیٰ کی جانب سے اسمبلی اجلاس بلانے کی ایڈوائس ابھی تک نہیں ملی‘ گورنر کے پی

مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانا ہے اور سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنا ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 15 جولائی 2025 16:00

وزیراعلیٰ کی جانب سے اسمبلی اجلاس بلانے کی ایڈوائس ابھی تک نہیں ملی‘ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)خیبر پختونخوا کے گورنر، فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے اسمبلی اجلاس بلانے کی ایڈوائس ابھی تک نہیں ملی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانا ہے اور سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنا ہے۔گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیرِاعلیٰ کے پی اسمبلی اجلاس بلانے کی ایڈوائس بھیجیں تاکہ ممبران حلف اٹھا سکیں۔