ٹرینوں کا سفرغیرمحفوظ، مسافرٹرینوں پر پتھرائو معمول بن گیا

منگل 15 جولائی 2025 15:25

ٹرینوں کا سفرغیرمحفوظ، مسافرٹرینوں پر پتھرائو معمول بن گیا
نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)ٹرینوں کا سفرغیرمحفوظ، مسافرٹرینوں پر پتھرائو معمول بن گیا لاہور سے نارووال جانے والی فیض احمدفیض پراوباش نوجوانوں کا کالاخطائی کے قریب پتھرا ئوکیچڑ گند سے بھرے شاپر پھینکے گئے خواتین مسافرزخمی گندے پانی کیچڑسے کپڑے اور چہرہ متاثر، نارنگ منڈی میں مہمان آئی خواتین نالاں مسافروں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ سٹی پریس کلب میں گفتگوکرتے ہوئے مہمان آئی خواتین کاسخت ردعمل دیتے ہوئے کہناتھاکہ کالاخطائی کے قریب واقع ٹبی عطاراں کے قریب اوباش نوجوانوں نے رات کے وقت لاہورسے نارووال جانے والی فیض احمد فیض پیسنجر پر گندے پانی کے شاپر اور پتھر پھینکے ہیں جو ریلوے پولیس کی نااہلی اور پاکستان ریلوے کی ناقص سکیورٹی کا منہ بولتاثبوت ہے اس سے پہلے بھی اسی سیکشن پر مختلف مقامات پر مسافر ٹرینوں پر پتھرا کے متعدد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں ریلوے پولیس اور متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے جس سے مسافر شدید پریشان ہیں انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے بتایاگیاہے کہ گزشتہ رات پیش آنے والے افسوسناک واقعہ سے خواتین مسافروں کے چہرے اور کپڑے گندے ہوگئے جس سے ٹرین پر بیٹھے مسافر ریلوے انتظامیہ کی نااہلی پرسیخ پاہیں -