
بانی پی ٹی آئی کے بچے اگر پاکستان آنا چاہتے ہیں تو آئیں لیکن انہیں ملک کے قوانین کی مکمل پاسداری کرنا ہوگی، شرجیل میمن
منگل 15 جولائی 2025 16:10

(جاری ہے)
اس موقع پر سینئر وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں تیز رفتاری سے ییلو لائن بی آر ٹی کا کام جاری ہے، ابھی جام صادق برج کی تعمیر جاری ہے، بی آر ٹی لائنز کی اس شہر میں اشد ضرورت ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ کی ترجیح ہے کہ بی آر ٹیز پر تیزی سے کام مکمل کریں، بی آر ٹیز پر ای وی بسیں چلائی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن سست روی کا شکار تھی تاہم اب پیش رفت ہے اور وہاں کام کی رفتار میں تیزی آئی ہے، پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ کی ان پروجیکٹس میں بہت زیادہ دلچسپی ہے، اگست میں ڈبل ڈیکر بسز کا آغاز کیا جارہا ہے، ای وی بسوں کے بعد ای وی ٹیکسی بھی آئندہ ماہ متعارف کروائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ماحول دوست گاڑیوں سے شہریوں سمیت ماحول کو بھی فائدہ ہوگا، آئندہ ماہ ای وی پنک موٹر سائکل مفت میں خواتین کو دی جائیں گی۔شرجیل انعام میمن نے جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف جاری کریک ڈائون پر کہا کہ اگر قانون نافذ ہو رہا ہے تو کسی کو اعتراض کیوں ہی بعض افراد اپنی کارکردگی صفر ہونے کے باوجود محض نمبر پلیٹ پر سیاست کر رہے ہیں۔سینئر وزیر سندھ نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ عوام کو گمراہ کر کے اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے پاس جتنا مینڈیٹ ہے، انہیں کام کرنے دیا جانا چاہیے لیکن وہ جماعت جو ختم ہوچکی ہے، اس کی ذہنیت آج بھی وہی پرانی ہے، نفرت کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا اور ایم کیو ایم کو چاہیے کہ وہ سوشل ایشوز پر سیاست کرے۔انہوں نے لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ عمارتیں 1980 کی دہائی میں بغیر نقشہ منظوری کے تعمیر کی گئی تھیں۔صوبائی وزیر نے 9 مئی کے واقعات پر دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف کسی سازش کی اجازت نہیں دی جا سکتی، بانی پی ٹی آئی کے بچے اگر پاکستان آنا چاہتے ہیں تو آئیں لیکن انہیں ملک کے قوانین کی مکمل پاسداری کرنا ہوگی۔بارشوں کے دوران حیدرآباد اور کراچی میں حیسکو کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ بارشوں میں حیسکو کے فیڈرز ٹرپ ہوتے رہے اور ادارہ مکمل طور پر ناکام نظر آیا۔ حیدرآباد میں میئر اور دیگر انتظامیہ مشینری فیلڈ میں موجود تھی، مگر حیسکو نے ذمہ داریاں ادا نہیں کیں۔انہوں نے کہاکہ جب بھی بارش ہوتی ہے تو کشش ثقل کے ذریعے پانی جاتا ہے، میٹنگز کے باوجود بھی حیسکو نے کل پرفارم نہیں کیا، حیسکو، کے الیکٹرک بلا تعطل بجلی فراہم کریں تاکہ پانی کی نکاسی ممکن ہوسکے۔شرجیل میمن نے کہا کہ بجلی کی عدم فراہمی کے سببب مشینوں سے پانی کی نکاسی نہیں کی جاسکی، ایڈمنسٹریشن نے جنریٹر کی مدد سے پانی کی نکاسی کی، بیشتر علاقوں سے پانی کی نکاسی کردی گئی، جو رہ گئے ہیں وہاں آج کردی جائے گی۔سینئر وزیر نے کہا کہ کراچی میں تمام اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں، کراچی میں گزشتہ بارش کے دوران پانی کھڑا نہیں ہوا، کے الیکٹرک دوران بارش بجلی فراہم کرے تو پانی کی نکاسی بلا تعطل جاری رہے گی۔
مزید قومی خبریں
-
ایف بی آر قوانین کے خلاف آل پاکستان انجمن تاجران کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
تھر کوئلہ 30 لاکھ گھروں کو روشن کر رہا ہے،سید ناصر حسین شاہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب ، 5 ملزمان گرفتار، 9 کلو سے زائد چرس برآمد
-
امیگریشن کے نظام کو موثر اور شفاف بنانے کے لیے حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں، سینیٹر طلال چوہدری
-
مریم نواز کیخلاف نامناسب زبان استعمال کرنیوالا شہری رہا
-
میرے خیال میں 90 دن میں کوئی تحریک چلنے والی نہیں‘ گورنر پنجاب
-
وزیراعلیٰ سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
-
سرکاری ہسپتالوں میں مانیٹرنگ کیلئے سی ایم ہیلتھ ویجی لینس سکواڈ قائم
-
نوجوانوں کو عالمی سطح پر مقابلہ کیلئے اپنی مہارت اور ٹیکنالوجی میں مزید بہتری لانا ہو گی ، وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی
-
وزیرزراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کا مصر کے قومی ادارہ برائے فوڈ سیفٹی کا دورہ
-
فلاحی ادارے انسانیت کی خدمت کے روشن چراغ ہیں، فلاحی کاموں میں نوجوانوں کی شمولیت قابل تحسین ہے، فیصل کریم کنڈی
-
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.