کھوئی رٹہ اور گرد و نوا ح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا بھرکس نکال دیا

اتوار 20 اپریل 2025 13:10

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)کھوئی رٹہ اور گرد و نوا ح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا بھرکس نکال دیا گرمی کی شدت میں آئے روز اضافہ کے ساتھ ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے اور کاروبار زندگی بھی متاثر ہو ر ہ گئی ہے دن رات کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ موسم گرما آتے ہی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہتی ہے جس سے کاروبار زندگی بھی مفلوج ہے دنیا کو چاند پر بھی گئے ہوئے برسوں بیت چکے لیکن ہم آج بھی پتھروں کے دور میں جی رہے ہیں حکومت وقت فی الفور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرے اگر یہی سلسلہ چلتا رہا تو محکمہ برقیات اور حکومت وقت کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے تاجروں کا معاشی قتل بند کیا جائے ۔