نوشہرہ ورکاں اور گردو نواح میں اچانک آگ لگنے سے گندم کے کھیت جل کر راکھ

اتوار 20 اپریل 2025 15:20

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) نوشہرہ ورکاں کے گردو نواح میں آتشزدگی کے چار واقعات میں 85 ایکڑ گندم جل کر راکھ بن گئی ترکھانوالہ میں گندم کے کھیت میں جلتا ہوا سگریٹ پھینکنے سے آگ پھیل گئی جس سے دو کسانوں کی 08 ایکڑ گندم جل کر خاکستر ہو گئی، جبکہ فاروق اباد ،بیگ پور ، کوٹ نثار شاہ، اور نوشہرہ ورکاں محمد پورہ کے قریب 77 ایکڑ گندم اچانک اگ لگنے سے جل گئی اور ایک ہی روز مختلف مقامات پر 85 ایکڑ سے زائد گندم اچانک آگ لگنے سے جل گئی اور تیز ہوا کے باعث کنٹرول بھی نہ کی جا سکی ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122نوشہرہ ورکاں تتلے عالی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور ملحقہ گندم کا وسیع تر رقبہ پھیلی ہوئی آگ سے محفوظ بنایا جبکہ گندم کے کھیت جلنے سے نقصان کا اندازہ 80 لاکھ کے قریب لگایا گیا ہے۔

\378

متعلقہ عنوان :