راولپنڈی کے علاقے روات میں خاتون کے قتل کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا سخت نوٹس،ایس پی صدر سے رپورٹ طلب

اتوار 20 اپریل 2025 15:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) راولپنڈی کے علاقے روات میں خاتون کے قتل کی اطلاع پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) سید خالد ہمدانی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مقتولہ مسرت بی بی کا ملزمان کے ساتھ زمین کی خرید و فروخت کے حوالے سے رابطہ تھا۔

(جاری ہے)

وہ اپنے گھر سے ملزمان کے ہمراہ زمین دکھانے کے لیے نکلی تھیں کہ چک بیلی روڈ پر ملزمان نے فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق واقعہ کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ عوام سے بھی اپیل ہے کہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :