ضلع میں 21 اپریل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو کے ضروری انتظامات مکمل

اتوار 20 اپریل 2025 17:20

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) ضلع میں 21 اپریل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو کے ضروری انتظامات مکمل ہیں۔پانچ روزہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 2 لاکھ 97 ہزار 122 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے مجموعی طور پر 1467 ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور ہونگی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے کہا جب کہ آئندہ انسداد پولیو مہم کو سوفیصد کامیاب بنانے کے لئے سرتوڑکوششیں کی جائیں اور سابقہ مہم کی خامیوں کا ازالہ ہونا چاہیے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ اتھارٹی کو مائیکروپلاننگ کے مطابق مہم پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ وطن عزیز کو پولیو فری بنانا ترجیح ہے۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو قطرے پلاکر قومی ذمہ داری پوری جبکہ گھر گھر آنیوالی ٹیموں سے تعاون کریں۔\378

متعلقہ عنوان :