راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، 5 ملزمان گرفتار

اتوار 20 اپریل 2025 17:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،اس سلسلے میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور شراب کی سپلائی میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق نیو ٹاؤن پولیس نے دو ملزمان عمیر اور کاشف کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے 30 بور کے دو پستول بمعہ ایمونیشن برآمد ہوئے۔

(جاری ہے)

واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم احسن طاہر سے 10 لیٹر شراب برآمد کی۔ کینٹ پولیس نے ملزم شکیل کو گرفتار کرکے5 لیٹر شراب جبکہ بنی پولیس نے ملزم عثمان کو گرفتار کر کے 5 لیٹر شراب برآمد کی۔ تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رکھی جائیں گی تاکہ امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :