
پارک روز اینڈ جیسمین گارڈن میں سی ڈی اے انوائرنمٹ ونگ کی جانب سے تین روزہ فلاور اینڈ برڈز نمائش کا انعقاد
اتوار 20 اپریل 2025 17:20
(جاری ہے)
خصوصاً بچوں اور نوجوانوں نے پھولوں کی خوبصورتی اور پرندوں کی چہچہاہٹ سے بھرپور لطف اٹھایا۔
انوائرمنٹ ونگ کے مطابق نمائش میں مختلف اقسام کے نایاب پھولوں اور پرندوں کو شامل کیا گیا ہے۔فلاور اینڈ برڈز نمائش 2025 میں سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے بچوں کیلئے مختلف ثقافتی تفریحی سرگرمیوں جس میں گھوڑے اور بگھی کی سواری سمیت جمپنگ کاسلز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اسی طرح نمائش میں مختلف ریفریشمنٹس سمیت سووینرز کے اسٹالز بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام محمد علی رندھاوا نے انوائرنمٹ ونگ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی نمائشوں کو ہر باقاعدگی سے منعقد کیا جائے اور اس کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ اسلام آباد کے تمام بڑے پارکس میں اس قسم کی ثقافتی و تفریحی سرگرمیاں باقاعدگی کے ساتھ منعقد کی جائیں تاکہ شہریوں کو معیاری اور منفرد تفریحی مواقع میسر آسکیں۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام نے مزید کہا کہ یہ نمائش نہ صرف اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی اور حسن کو اجاگر کرتی ہے بلکہ شہریوں میں ماحول دوست سرگرمیوں کے فروغ کا بھی بہترین ذریعہ ہے،ہماری یہ کوشش ہے کہ اسلام آباد کو ایک صاف ستھرا، سرسبز اور خوبصورت شہر کے طور پر دنیا بھر میں پہچانا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
-
خیبرپختونخوا،فنڈزکی عدم ادائیگی سے ضم اضلاع کے آؤٹ سورس اسپتالوں کی بندش کا خدشہ
-
پاکستان میں نشے میں مبتلا افراد کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.