سوات ،خوازہ خیلہ میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 2بچے جاں بحق ،2 زخمی

اتوار 20 اپریل 2025 18:10

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے کوٹنئی میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 2بچے جاں بحق اور دیگر2 بچے زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اوتھانہ خوازہ خیلہ زاہدشاہ کے مطابق ہفتے کودینی مدرسہ سے چھٹی کے بعد بچے ایک زیر تعمیر عمارت کی چھت پر کھیل رہے کہ اچانک شٹرنگ ٹوٹنے سے عمارت گر گئی،جس کے نتیجے میں دوبچے سات سالہ زین خان ولد عمر ایاز اور گیارہ سالہ داود ولد جاجا موقع پر جاں بحق جبکہ دیگر دو بچے دس سالہ احمد زیب ولد سعید خان اورتیرہ سالہ بلال ولد محبوب علی شدید زخمی ہوئے ۔لاشوں اور زخمیوں کو خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :