جیکب آباد میں ڈاکوؤں نے حیدرآباد سے آنے والی گاڑی چھین لی، مزاحمت پر ایک شخص زخمی

اتوار 20 اپریل 2025 18:10

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)جیکب آباد میں ڈاکوؤں نے حیدرآباد سے آنے والی گاڑی چھین لی، مزاحمت پر ایک شخص زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے محمد پور تھانہ کی حدود سترام موڑ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے حیدرآباد سے جیکب آباد آنے والی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو گاڑی نہ روکنے پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص بہرام خان پتافی زخمی ہوگیا، مسلح افراد نے کار سوار شخص کو زخمی کرکے الٹو گاڑی چھین کر فرار ہوگئے، اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر زخمی کو سول اسپتال منتقل کردیا۔