مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن اوراسلام آباد ایم ایم اے ایسوسی ایشن کے زیرنگرانی نیشنل چیمپئن شپ کے ٹرائلز

اتوار 20 اپریل 2025 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن اوراسلام آباد ایم ایم اے ایسوسی ایشن کے زیرنگرانی نیشنل چیمپئن شپ کے ٹرائلزکا انعقاد کیا گیا، سیزن فورکے لیے ٹرائلزاسلام آباد اسپورٹس بورڈ میں ہوئے، شہراقتدار اور گردونواع سے تیس کلبوں کے ڈیڑھ سو سے زائد فائٹرزنے حصہ لیا۔۔ ڈپٹی ڈی جی اسپورٹس بورڈ سید نوید الرحمن اور صدر پی ایم ایم اے ایف بابرراجہ نے بھی بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

سید نوید الرحمان نے ایم ایم اے کے فروغ کے لیے صدر بابر راجہ کے کردار کو سراہا، منتخب ایتھلیٹس ایس اے گارڈنز لاہور میں ہونے والی نیشنل چیمپئن شپ میں اسلام آباد کی نمائندگی کریں گے۔ ایونٹ کے آخر میں منتخب کھلاڑیوں میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے۔ایم ایم اے نیشنل چیمپئن شپ کیلئے ٹرائلز میں 30کلبوں کے 150سے زائد فائٹرز نے حصہ لیا۔سید نوید الرحمن، بابرراجہ نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔منتخب کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :