عوام کو کے الیکٹرک کے مظالم سے نجات دلائی جائے، مولانا عبد الماجد

شہر میں شدید گرمی کے اندر بجلی کی لوڈشیڈنگ سنگین ظلم ہے،عوام کا استحصال آئین پاکستان کو روندنے کے مترادف ہے، صوبائی صدر امن کونسل

اتوار 20 اپریل 2025 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)صوبائی صدر پاکستان امن کونسل سندھ، مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن، امام و خطیب جامع مسجد الخلیل بھٹائی آباد گلستان جوہر مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں شدید گرمی کے اندر بجلی کی لوڈشیڈنگ سنگین ظلم ہے حکومت عوام کو کے الیکٹرک کے مظالم سے نجات دلائے عوام کو بنیادی حقوق و بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکمرانوں کی آئینی ذمی داری ہے لیکن افسوس عوام پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی ضرورت تک سے محروم ہے ان خیات کا اظہار انہوں نے مدرسہ تعلیم القرآن میں مولانا محمد عکاشہ، قاری محمد اسحاق چشتی، قاری محمد ندیم مکی، قاری محمد زاہد و دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا کہ عوام کا استحصال ملک کے سب سے بڑے قانون آئین پاکستان کو روندنے کے مترادف ہے جو توہین آئین کے ذمرے میں آتا ہے اس لیے حکمرانوں کو عوامی مسائل کے حل اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھانا چاہیے۔