ترک جمہوریہ شمالی قبرص پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے، سفیر دلشاد سینول

اتوار 20 اپریل 2025 19:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) ترک جمہوریہ شمالی قبرص کی سفیر دلشاد سینول نے کہا ہے کہ ترک جمہوریہ شمالی قبرص پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے زراعت، تعمیرات، سیاحت، تعلیم، ڈیری سیکٹر اور سٹرس فروٹ کے شعبے کو ممکنہ تعاون کے لیے موزوں قرار دیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر کیا۔ چیمبر آمد پر صدر عثمان شوکت سے ملاقات میں پاکستان اور ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ دینے اور باہمی تعاون کے نئے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سفیر کے ہمراہ نائب سربراہ مشن یاسر یلانجی لار بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :