پولیس نے 10کلو گرام آئس برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا

اتوار 20 اپریل 2025 19:25

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء) پولیس اور سی آئی اے لاکھڑا کی بڑی کامیابی 10 کلو گرام آئس اسمگلنگ کی کوشش ناکام، دو ملزمان گرفتار،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او بیلہ وحید علی مگسی اور انچارج سی آئی اے بیلہ/لاکھڑا عبدالاحد کی زیرِ نگرانی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران بین الاضلاعی منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا، کارروائی کے دوران 10 کلو گرام خطرناک نشہ آور آئس (شیشہ) برآمد کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان لسبیلہ پولیس کے مطابق، لسبیلہ کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر جاری سنیپ چیکنگ کے دوران کوئٹہ سے آنے والی ایک مشکوک کرولا گاڑی رجسٹریشن نمبر QBA-247 کو روکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم ڈرائیور نے رکنے کے بجائے گاڑی بھگانے کی کوشش کی۔بیلہ پولیس اور سی آئی اے کی ٹیم نے فوری تعاقب کرتے ہوئے *بچل گوٹھ بیلہ کے قریب گاڑی کو ویرانے میں گھیر لیا۔ گاڑی میں موجود دونوں افراد کو حراست میں لیا گیا جنہوں نے اپنے نام بالترتیب نعمان جاوید ولد اختر اور معاذ احمد ندیم ولد دوست محمد ساکنان کوئٹہ بتائے۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران جعلی سرکاری نمبر پلیٹ بھی برآمد کی گئی۔