پاک افغان بارڈر برامچہ کے راستے 736افغان مہاجرین واپس چلے گئے

اتوار 20 اپریل 2025 19:25

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء) پاک افغان بارڈر برابچہ سے 736 افغان مہاجرین کو ابتک باعزت طور پر افغانستان روانہ کرچکے ہیں ضلعی انتظامیہ چاغی کے مطابق اب تک 736 افغان مہاجرین کو باعزت طریقے سے افغانستان بھیجا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

مہاجرین کی تصدیق کا عمل گردی جنگل سینٹر میں مکمل کیا گیا، جس کے بعد انہیں پاک افغان گیٹ برابچہ کے راستے روانہ کیا گیا۔ روانہ ہونے والوں میں 608 مرد اور 113 خواتین شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ منظم اور احترام کے ساتھ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :