مسائل کے حل کے لئے جرات مندانہ بیانیہ تشکیل دینے کی ضرورت ہے عبدالمتین اخونزادہ

اتوار 20 اپریل 2025 19:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء) جماعت اسلامی کے سابق صوبائی امیر و سینئر سیاسی رہنما عبدالمتین اخونزادہ نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل کے ضیاع روکنے اور انسانی زندگیوں کی حفاظت و پاسبانی سب سے اہم ترجیح ہے ،بدامنی وانتشار اور انسانی زندگیوں کی تذلیل نے معاشرتی و سماجی بربادی کا راستہ ہموار کیا ہیں جماعت اسلامی واضح بیانیہ اور موقف اختیار کرتے ہوئے عام آدمی کے مفادات و حقوق کے تحفظ کے لئے فیصلہ کن کردار ادا کریں گی ظلم و وحشت ناک صورتحال ناقابل قبول ہیں اس لئے عوامی تحریک کے منظم کرنے کا وقت ہے تاکہ مکار اور عیار اشرافیہ کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اچھی و احساس دردمندی پر مشتمل معاشرتی نظام زندگی تشکیل دینے کا ہدف حاصل کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام مسئلہ بلوچستان نئے زاویے و توانا بیانیہ کی تشکیل کے موضوع پر مذاکرہ و شب تربیت کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی ضلع کوئیٹہ عبدالنعیم رند نے کی جبکہ جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر مولوی عبد الکبیر شاکر نے رحمان کے بندوں کے موضوع پر درس قرآن دیا اس موقع پر جماعت اسلامی کوئٹہ کے ضلعی نائب امراء ملک عبد الرحیم ناصر و مولانا عبد الحمید خان منصوری،ضلعی سیکرٹری جنرل اعجاز محبوب، مولانا عبداللہ ہاشمی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات ولی خان شاکر و دیگر بھی موجود تھے عبدالمتین اخونزادہ نے کہا کہ سماجی انصاف و ترقی نہ ہونے کے باعث معاشرتی ترقی رک گئی ہے اور غربت و سماجی افراتفری کے عالم میں منظم عوامی جدوجھد و مزاحمت ہی واحد وسیلہ رہ گیا ہے ظلم و استہزاء اور وحشیانہ و آمرانہ اشرافیہ کے نخروں کے خلاف سینہ سپر ہو کر لڑنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے لئے عوام و خواص اور نوجوانوں و رضاکاروں کی بھرپور حمایت و تنظیم کے ساتھ مل کر چلنے کی ضرورت ہیں اس موقع پر ایک قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ نواں کلی و مضافات کے سنگین مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات درکار ہیں ورنہ ٹھوٹے پھوٹے سڑکوں اور گند سے اٹے گلیاں ناقابل برداشت ہوچکے ہیں وسائل کی تقسیم میں انصاف کیا جائے اور بیوروکریسی و آلہ کاروں کی لوٹ کھسوٹ سے عوام الناس کو نجات دلائی جائے۔