فضل حکیم خان کا سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال سیدو شریف کا دورہ

اتوار 20 اپریل 2025 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)صوبائی وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان نے سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال سیدو شریف سوات کا دورہ کیااور طبی سہولیات، مریضوں کے علاج معالجے کے معیار، صفائی ستھرائی اور ادویات کی دستیابی کا بغور جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف وارڈز کا دورہ بھی کیا اور زیر علاج مریضوں کی خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے مریضوں کے تیمارداروں سے بھی ملاقات کی اور ہسپتال کی سہولیات کے بارے میں ان کی رائے لی۔

(جاری ہے)

زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین نے ہسپتال کی خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا، جس پر صوبائی وزیر نے ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ہسپتال کا عملہ خود کو عوام کا خادم سمجھ کر اپنی ذمہ داریاں نبھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی ترجیح عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت غریب اور امیر کے درمیان کوئی تفریق نہیں کرتی اور عوام کی فلاح و بہبودپر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :