ْ ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی مسیح برادری نے ایسٹر تہوار مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا ئی

اتوار 20 اپریل 2025 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی مسیح برادری نے ایسٹر تہوار مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا ئی،کینٹ سمیت شہر کے مختلف گرجا گھروں میں مسیحی برادری کی شرکت۔

(جاری ہے)

ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی مسیحی برادری کا ایسٹر تہوار ،،کینٹ سمیت شہر کے مختلف گرجا گھروں میں مسیحی برادری کی شرکت،بشپ ہمفری سرفراز پیٹرسن کی قیادت میں مسیحی بہن بھائیوں بچوں جوانوں اور بوڑھوں کی ایسٹر تہوار میں شرکت ،مسیحی افراد اور خاص طور پر بچے و بچیوں کی بھرپور شرکت،،ایسٹر کے موقع پر بینڈ باجوں کے ہمراہ مسیحی برادری کی خوشیوں کا جشن ،بشپ ہمفری سرفراز پیٹرسن کا کہنا تھا کہ پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا میں اقلیتی برادری کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ،یہ ملک پاکستان ہمارا گلشن ہے اور ہم سب اس کے پھولوں کی مانند ہیں۔