شہری ٹریفک قوانین کا احترام اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں،ڈی پی او سیالکوٹ

اتوار 20 اپریل 2025 20:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین کا احترام اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے جوان گرمی ہو یا سردی ، بارش ہو یا طوفان اس سب کے باوجود شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے میدان عمل میں ہیں ، اس لیے یہ شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر کال کریں۔