اسلام آباد پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مو ثر کر یک ڈائون، سنگین جر ائم میں ملوث 6 مجرمان سمیت 12جر ائم پیشہ عناصر گرفتار

اتوار 20 اپریل 2025 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) اسلام آباد پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مو ثر کر یک ڈائون جاری ہے۔اس سلسلے میں پولیس نے سنگین جر ائم میں ملوث 6 مجرمان سمیت12جر ائم پیشہ عناصرکو گرفتار کر لیا اور ملزمان کے قبضہ سے785 گر ام ہیروئن ، 355 گرام آئس اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر لئے۔ افسرتعلقات عامہ اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے موثرکریک ڈائون جاری ہے، اس سلسلہ میں تھا نہ گولڑہ ،تھانہ کھنہ،سبزمنڈی اور تھانہ شہزاد ٹائون پولیس ٹیمو ں نے 06 ملزمان کو گرفتار کرکے ا ن کے قبضہ سے785 گر ام ہیروئن ، 355 گرام آئس اور تین عدد مختلف بو ر کے پستول اور ایک عدد رائفل معہ ایمو نیشن برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری، عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران 06 مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شہریوں کے جان و ما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن''پکار۔15 '' پر فوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔