گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 432 کومبنگ آپریشنز، 14857 مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی، ترجمان

اتوار 20 اپریل 2025 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) ایسٹر کو پرامن بنانے کے تناظر میں پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ و سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری ہیں جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 432 کومبنگ آپریشنز، 14857 مشتبہ افراد کی چیکنگ اور50 مشکوک افراد کوحراست میں لیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 43 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کیے گئے ،1968 افراد سے پوچھ گچھ اور12 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح سنگین جرائم میں ملوث 228 اشتہاری، 132 عدالتی مفرور اور 57 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا جبکہ جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے کہا کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے پنجاب پولیس کی فرضی مشقیں بھی جاری ہیں جس میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :