مسلم انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ''مولانا رومی و حضرت سلطان باہو'' کے عنوان سے تین روزہ کانفرنس22 اپریل سے شروع ہو گی

پیر 21 اپریل 2025 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) مسلم انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ''مولانا رومی و حضرت سلطان باہو'' کے عنوان سے تین روزہ کانفرنس22-23-24 کو ادارہ فروغ قومی زبان کے آڈیٹوریم میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس میں صوفی ازم کی دو بڑی شخصیات مولانہ جلال الدین رومی اور حضرت سلطان باہو کی مشترکہ روحانی اور فکری وراثت کا جائزہ لیا جائے گا جنہوں نے محبت، رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانی اتحاد کے پیغامات کے ذریعے ثقافتی اور وقتی حدود کو عبور کیا۔

آج کی بکھری ہوئی دنیا میں، ان کی دانشمندی پر نظر ثانی سماجی ہم آہنگی اور عالمی امن کی بحالی کے لئے لازوال رہنمائی فراہم کرتی ہے۔کانفرنس میںبین الاقوامی اور قومی مقررین کی ایک ممتاز شخصیات شرکت کریں گی ، جس میں آذربائیجان ، ریاستہائے متحدہ امریکہ ، کینیڈا اور دیگر ممالک کے دانشور اور پالیسی ساز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی سرکردہ شخصیات میں سے مندرجہ ذیل تقریب میں شرکت کریں گے۔

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ مصدق ملک ، وزیر مملکت برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن حذیفہ رحمان اور دیگر وفاقی وزرا اور پارلیمنٹیرینز، سفارتکار شرکت کریں گے۔ مقررین کی حیثیت سے ترکی، تاجکستان، آذربائیجان، عراق کے سفیر اور پرتگال، انڈونیشیا، ازبکستان، قازقستان اور دیگر سفارت خانوں کے سفارت کار خطاب کریں گے۔