۔پواسا خیبر پختونخوا چپٹرسائوتھ ریجن نے خیبر پختونخوا اور خصوصا جنوبی اضلاع کے جامعات میں مستقل وائس چانسلر کی عدم تعیناتی

سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں پر عمل نہ ہونے پر سڑکوں پر آنے کی دھمکی دیتے ہوئے کلاس سڑکوں پر لینے کا عندیہ دیدیا

پیر 21 اپریل 2025 02:20

oبنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2025ء)فپواسا خیبر پختونخوا چپٹرسائوتھ ریجن نے خیبر پختونخوا اور خصوصا جنوبی اضلاع کے جامعات میں مستقل وائس چانسلر کی عدم تعیناتی اور سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں پر عمل نہ ہونے پر سڑکوں پر آنے کی دھمکی دیتے ہوئے کلاس سڑکوں پر لینے کا عندیہ دیدیا جنوبی اضلاع کے چالیس ہزار سے زائد طلباء وطالبات کا مستقل دائو پر لگ چکا ہے مزید وائس چانسلر کی عدم تعیناتی سے ہزارو ں طلبہ کی ڈگریاں روک گئی ہے جسکی وجہ سے مسائل جنم لے رہے ہیں صوبائی حکومت اعلیٰ کے شعبے کے ساتھ کھلوواڑ کررہی ہے ان خیالات کا اظہار فپواسا خیبر پختونخوا چیپٹر کے وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر گل بٹسا کے جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر دلفراز خان نے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ تین سالوں سے خیبر پختونخوا کے اکثریتی یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلر موجود نہیں سابقہ دور میں وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے باقاعدہ طور پر سکروٹنی کمیٹی تشکیل دی گئی جنہوںنے اس کی قوائد وضوابط مکمل کرنے کے بعد وائس چانسلرز تعینات کئے لیکن موجودہ حکومت نے وائس چانسلرز کی تعیناتی روک تھی جوکہ ابھی تک التوا کا شکار ہے سلیکٹ ہونے والے وائس چانسلرز ہائیکورٹ پشاور گئے جہاں سے فیصلہ آنے کے بعد صوبائی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بھی مستقل وائس چانسلر اور کئے گئے پرایسس پر اعتماد کرتے ہوئے جواب طلب کیا لیکن صوبائی حکومت نے سپریم کورٹ سے کیس واپس لیا اور وائس چانسلر کی تعیناتی پر رضامند ہوگئے ہیں لیکن گذشتہ روز صوبائی حکومت نے دوبارہ کیس میں ریو پیٹشن جمع کیا ہے جوکہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو سازش کے تحت ناکام کرنے صوبہ بھر کے لاکھوں طلباء وطالبات کا مستقبل دائو پر لگانے کی کوشش کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا خصوصا جنوبی اضلاع کے یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلر نہ ہونے کے باعث سائوتھ ریجن کے چالیس ہزار سے زائد طلباء وطالبات شدید مسائل ومشکلات کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ ڈگریوں پر دستخط تک نہیں ہوئے ہیں اب مزید ہم حاموش نہیں ہوسکتے ہیں اور ہزاروں طلبا وطالبات کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے مراحلہ وار لائحہ عمل طے کرلیا ہے جس کے تحت جنوبی اضلاع کے جامعات کے کلاس سڑکوں پر لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں ایسوسی ایشن سے وابستہ پروفیسرز اسسٹنٹ پروفیسرز لکچرارز اور وزٹنگ نے اس فیصلے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور صوبائی حکومت کے بدنیتی پر مبنی اقدامات کا ہر صورت راستہ روکیں گے