اسرائیلی فوج نے فلسطینی امدادی کارکنوں کی ہلاکت کو پیشہ ورانہ ناکامی قرار دیدیا، ڈپٹی کمانڈربرطرف

پیر 21 اپریل 2025 14:13

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)اسرائیلی فوج نے گزشتہ ماہ غزہ میں 15 فلسطینی امدادی کارکنوں کی ہلاکت کو پیشہ ورانہ ناکامی قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمانڈر کو برطرف کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ 23 مارچ کو رفح میں فلسطینی ہلال احمر کی ایمبولینسیں، اقوام متحدہ کی ایک گاڑی اورفائر ٹرک پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کیایک اہلکار سمیت 15 امدادی کارکنان ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

تاہم ایک ہفتے بعد 31 مارچ کو تمام 15 افراد کی لاشیں رفح کے علاقے تل السلطان میں ریت میں دبی ملیں۔ برآمد شدہ 15 لاشوں میں اقوام متحدہ کا ایک، 8 فلسطینی ہلال احمر، 6 فلسطین سول ڈیفنس کے کارکن تھے۔لاشوں کے قریب امدادی کارکنوں کی ایمبولینسیں، فائر ٹرک اور اقوام متحدہ کے نشان والی گاڑی بھی موجود تھی۔ یہ کارکن رفح کے علاقے تل السلطان میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے پہنچے تھے کہ صیہونی فوجیوں کی براہ راست گولیوں کا نشانہ بنے۔