سرگودھا ، ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ڈالنے والے کمرشل پلازوں، دوکانوں اور ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

پیر 21 اپریل 2025 14:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)سرگودھا شہر کی سڑکوں پر دن کے اوقات کار میں لوڈنگ و ان لوڈنگ کرنے والے پلازوں، دوکانوں اور ہوٹلوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کر کے انہیں متنبہ کیا گیا کہ لوڈنگ و ان لوڈنگ اور گاڑیوں کی پارکنگ کا مناسب انتظام کریں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں سڑکوں لوڈنگ و ان لوڈنگ کر کے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ڈالنے والے کمرشل پلازوں، دوکانوں اور ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر تے ہوئے بتایا گیا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں پلازے، دکانیں، غیر قانونی ریڑھی بازار، ہوٹلز اور میرج ہالز دن کے اوقات میں سڑکوں پر لوڈنگ اور ان لوڈنگ کرتے ہوئے ٹریفک میں خلل ڈال رہے ہیں جنہیں متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی کرنے کا عمل بند کریں اور پارکنگ کے مناسب بندوبست کو یقینی بنائیں ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس کے مطابق، آنے والے دنوں میں انفورسمنٹ کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :