Live Updates

شاداب خان 50 پی ایس ایل میچز جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

پی ایس ایل 10 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے ہرایا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 21 اپریل 2025 13:06

شاداب خان 50 پی ایس ایل میچز جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 اپریل 2025ء ) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان 50 پی ایس ایل میچز جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ 
شاداب خان کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے گزشتہ روز کراچی کنگز کو باآسانی شکست دی، یہ شاداب خان کی اپنے پی ایس ایل کیریئر میں 50ویں کامیابی تھی جس کے بعد وہ لیگ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر دوسرے کھلاڑی بن گئے۔

 
پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے رائلی روسوو کے پاس ہے جنہوں نے 52 میچز جیت رکھے ہیں ، آصف علی ، وہاب ریاض اور محمد رضوان 46،46 مقابلوں میں کامیابی حاصل کرکے اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں ۔ 
واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نےکراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔

(جاری ہے)

 
کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کراچی کنگز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔ 
کراچی کنگز کی جانب سے ٹم سیفرٹ 30، عباس آفریدی 24 اور سعد بیگ 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ، جیسن ہولڈر اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

 
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 129 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 47، اعظم خان نے 31 اور صاحبزادہ فرحان نے 30 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 2، عباس آفریدی اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات