لاہور میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی

پیر 21 اپریل 2025 15:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی زیر قیادت ضلعی انتظامیہ نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں، جس کے نتیجے میں شہر بھر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ترجمان کے مطابق آلو، پیاز اور ٹماٹر سمیت چھ مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ دیگر 12 سبزیوں کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح پھلوں میں کیلا کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ سیب، امرود اور انار سمیت سات پھلوں کی قیمتیں برقرار ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے ضلعی افسران کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے اور گراں فروشی کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مناسب داموں معیاری اشیا کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ڈی سی لاہور نے متعلقہ اداروں کو لاہور کی تمام مارکیٹوں میں اشیائے خوردونوش کی وافر دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا جا رہا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ قیمتوں میں استحکام کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :