یوکرینی صدرزیلنسکی کا روس سے جنگ بندی میں 30 روز کی توسیع کا مطالبہ

پیر 21 اپریل 2025 16:42

کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)یوکرینی صدر زیلنسکی نے روس سے جنگ بندی میں 30 روز کی توسیع کا مطالبہ کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ روس ڈرون اور میزائل حملے بند کرے، امریکا نے صدر پیوٹن کی جانب سے ایسٹر پر کی گئی جنگ بندی پر ردعمل میں کہا کہ روس نے جنگ بندی میں توسیع کی تو خیر مقدم کریں گے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا یوکرین میں مکمل اور جامع جنگ بندی کیلئے پرعزم ہے۔