زرعی یونیورسٹی میں محکمہ زراعت پنجاب کے افسران کیلئے فنانس ایڈمنسٹریشن مینجمنٹ و ای گورننس ورکشاپ کاآغاز ہو گیا

پیر 21 اپریل 2025 17:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے پروفیشنل ٹریننگ اینڈ سکل ڈویلپمنٹ سنٹر کے تحت محکمہ زراعت پنجاب کے افسران کیلئے چار ہفتوں پر محیط ورکشاپ برائے فنانس ایڈمنسٹریشن مینجمنٹ و ای گورننس کا آغاز ہو گیا ،جس میں 27ویں بیچ کے تحت محکمہ زراعت کے 32 افسران کو تربیت دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ناگزیر ہے جس کے لئے زراعت کو جدید سائنسی اصولوں پر استوار کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر پروفیشنل ٹریننگ اینڈ سکل ڈویلپمنٹ سنٹر ڈاکٹر وقاص وکیل نے کہا کہ یہ ورکشاپ محکمہ زراعت کے افسران کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرکاء کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے دورحاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تربیتی کورسز ترتیب دیئے گئے ہیں تاکہ ان کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس سنٹر سے اب تک گیارہ ہزار افراد زراعت، لائیوسٹاک اور دیہی ترقی کے حوالے سے 250 شارٹ کورسز سے مستفید ہو چکے ہیں۔