سعودی عرب،منشیات اسمگللنگ کے الزام میں دوافرادگرفتار

ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا،پولیس

پیر 21 اپریل 2025 17:41

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)سعودی عرب میں ریاض ریجن پولیس کا کہنا ہے کہ اسپیشل فورس نے دو شہریوں کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے ایک لاکھ 50 ہزار 255 نشہ آور گولیاں ضبط ہوئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسپیشل فورس نے ضبط شدہ نشہ آور گولیاں اور مذکورہ افراد کی گاڑی سے برآمد کی ہے۔

(جاری ہے)

ریاض ریجن پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے مذکورہ افراد کے متعلق خفیہ اطلاع ملی تھی جس کی بنیاد پر ان کی نگرانی کی گئی اور منصوبے کے تحت انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔ریاض ریجن پولیس گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔