جی سی یو لاہور میں لا ء ڈیپارٹمنٹ کی پہلی انٹرا ڈیپارٹمنٹل موٹ کورٹ مقابلہ

پیر 21 اپریل 2025 17:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور کے لا ء ڈیپارٹمنٹ نے اپنا پہلا انٹرا ڈیپارٹمنٹل موٹ کورٹ مقابلہ منعقد کیا، جس کا مقصد طلبہ کی وکالت، قانونی دلیل اور تنقیدی سوچ کو بہتر بنانا تھا۔ مقابلے میں 12 طلبہ کی ٹیموں نے حصہ لیا، جن کی کارکردگی کو قانونی ماہرین اور فیکلٹی ممبران نے جانچا۔

فائنل راؤنڈ کی ججمنٹ سابق جسٹس احمد رضا، جسٹس حافظ طارق نسیم، جسٹس (ر) عباد الرحمان لودھی اور اے ایس سی شمیم ملک نے کی۔

(جاری ہے)

جسٹس (ر) احمد رضا نے طلبہ کی قانونی تجزیہ کی مہارت کو سراہا، جبکہ جسٹس حافظ طارق نسیم نے دلائل کی وضاحت اور اعتماد کو قابلِ تعریف قرار دیا۔ جسٹس (ر) عباد الرحمان لودھی نے جی سی یو کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے تعلیمی پلیٹ فارمز مستقبل کے ماہر وکلاء کی تیاری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

لا ء ڈیپارٹمنٹ کے انچارج محمدعظیم فاروقی کے مطابق، مقابلے کا موضوع بنیادی انسانی حقوق اور خصوصی عدالتی فورمز کے دائرہ اختیار کے درمیان قانونی تعلقات پر مبنی تھا۔ اختتامی تقریب میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب کا اہتمام راویئن لا ء سوسائٹی نے کیا۔

متعلقہ عنوان :