ٹنڈومحمدخان ،پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کے لیے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں، ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان

پیر 21 اپریل 2025 18:36

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد بلوچ نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کو سیکیورٹی کی سو فیصد فراہم کی جائے گی، حساس علاقوں میں ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، یہ بات انہوں نے پولیو مہم کے پہلے روز مختلف پولیو مراکز کے دورے کے بعد اے پی پی سے بات چیت کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ انسدادِ پولیو مہم 21 تا 27 اپریل تک جاری رہے گی، سات روزہ انسداد پولیو مہم میں پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کے ہمراہ 4 سو سے زائد افسران، جوان و لیڈیز پولیس سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ مختلف پولیس اسٹیشنز کی موبائلز پٹرولنگ پر معمور ہیں، انہوں نے پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔\378

متعلقہ عنوان :