کراچی،منوڑہ،سینکڑوں گھر مسمار، ہزاروں لوگ متاثر ،سردار حسین اسلم بھٹی

بلا جواز گھروں کا انہدام اور سیاسی جماعتوں کی خاموشی المیہ، مالی نقصان کا ازالہ کر کے دوبارہ بسایا جائے،متاثرین کی حکومت اور ارباب اختیار سے اپیل

پیر 21 اپریل 2025 18:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)منوڑہ میں تجاوزات کے خلاف آپریش کی آڑ میں مقامی لوگوں کے گھر مسمار کرنے پر عوام سراپا احتجاج بن گئے، ہزاروں متاثرین کا دھرنا، گھروں کو مسمار کرنے کی مہم ختم کرنے کا مطالبہ. تفصیلات کے مطابق منوڑہ میں. مقامی لوگوں کو نوٹس دیئے بغیر گھروں کو مسمار کرنے کے خلاف ہزاروں خواتین، بچے اور مرد سراپا احتجاج بن گئی.

منوڑہ میں تجاوزات مہم کی آڑ میں ہنست بستے گھر اجاڑنے پر مقامی لوگوں میں سخت اشتعال پھیل گیا،گھروں کے انہدام پر منوڑہ کے درجنوں خاندان کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہوگئی. اہل علاقہ کے مطابق ٹوٹس دیئے بغیر غیرقانونی طور گھروں کو مسمار کیاگیا، گھروں کے غیرقانونی انہدام پر سیکڑوں لوگ سخت مشکلات کا شکار ہیں.منوڑہ کے علاقے صالح آباد حتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی وسماجی رہنما سردار حسین اسلم بھٹی نے کہا کہ منوڑہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے کی مہم کے خلاف ہزاروں عوام کا احتجاج نوشتہ دیوار ہے کہ ہم ہر ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، کسی کو بھی بے گھر نہیں ہونے دیں گی.

انہوں نے کہا کہ بلا جواز گھروں کا انہدام سمجھ سے بالا تر ہے، جب لوگوں نے گھر تعمیر کئے، رہائش اختیار کی تو ادارے خاموش تھے لیکن اب فلسطین کی طرز پر گھروں کی توڑ پھوڑ سے عوامی حلقوں میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے، توڑ چھوڑ اور عوام دشمن مہم ختم کر کے متاثرین کے بھاری مالی نقصانات کا ازالہ کیا جائے�

(جاری ہے)