انسداد پولیو مہم کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ، ڈی پی او چارسدہ سلیمان ظفر کا مختلف تھانوں و چوکیات کا دورہ

پیر 21 اپریل 2025 19:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر نے انسداد پولیو مہم کے دوران سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف تھانوں اور چوکیات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تھانہ تنگی، شاخ شیرپاؤ، منڈا ہیڈ، صدر گھڑی، خیرآباد اور دلدار گھڑی چوکیات کا معائنہ کیا اور فیلڈ میں موجود اہلکاروں کو اہم ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او چارسدہ سلیمان ظفر نے گشت، سکیورٹی پوزیشنز، سی سی ٹی وی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اور اہلکاروں کو مہم کے دوران مکمل چوکس رہنے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ چارسدہ پولیس پولیو کے خلاف قومی مہم میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور ٹیموں کے تحفظ کے لیے فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جا رہی ہے۔اس موقع پر متعلقہ ایس ڈی پی اوز بھی فیلڈ میں موجود رہے، جو وقتاً فوقتاً بی ایچ یوز کا جائزہ لے کر سکیورٹی امور کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈی پی او نے واضح کیا کہ پولیو ٹیموں کے تحفظ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :