کیسکو نے ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

پیر 21 اپریل 2025 19:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو ) نے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پیر کو کیسکو اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں برقی لائنوں کی شفٹنگ اور کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں 22اور23اپریل کو کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے سورج گنج بازاراورسریاب گرڈکے اولڈجان محمدفیڈرزسے صبح9بجے سے دن12بجے تک بجلی بند رہے گی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) کی جانب سے 22اپریل کو 220 کے وی کوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن پر صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک ٹیسٹنگ کا کام کیاجائے گا جس کے باعث اس دوران تقریباً65 میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے ذریعے پوراکیاجائے گا۔علاوہ ازیں 23اپریل کو 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن پر مرمتی کام کے سلسلے میں ڈیرہ بگٹی اور سوئی گرڈاسٹیشنوں سے صبح7بجے سے دن10بجے تک جبکہ شام 4بجے تا شام6بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ کیسکونے متعلقہ صارفین سے بجلی بندش پرزحمت کیلئے پیشگی معذرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :